تازہ ترین
تصویر شیخ احمد

وفاق کا 56 ارب سے زائد لاگت کا 15 میگا واٹ تانگیر پن بجلی کا منصوبہ منظور۔ چلاس روشنیوں کا شہر بنے کے سفر پہ گامزن

گلگت ( پ ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کی بھرپور نمائندگی کا نتیجہ۔ وفاق کا 56 ارب سے زائد لاگت کا 15 میگا واٹ تانگیر پن بجلی کا منصوبہ منظور۔ چلاس روشنیوں کا شہر بنے کے سفر پہ گامزن۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت منصوبہ بندی اور ترقیات کے تحت منعقد ھونے والے ایکنک کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ضلع دیامر کے تحصیل تانگیر میں 15 میگاواٹ پن بجلی کے منصوبے کو منظور کر لیا جائے کیونکہ کہ عوام کو مشکلات درپیش ھیں۔
یاد رھے کہ سنٹرل ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں اس نام کے منصوبے کو ترقیاتی منصوبوں کی لسٹ سے نامناسب قرار دے کر خارج کیا گیا تھا مگر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کی کوششوں کے باعث ایک بار پھر اس منصوبے کو ایکنک کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے علاقے کو درپیش بجلی کی قلت سے آگاہ کیا اور بھر پور وکالت کی کہ اس منصوبے کو علاقے کی عوام کی فلاح و بہبود کی ِخاطر منظور کیا جائے اور عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنایا جائے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کی موثر نمائندگی کے باعث وفاقی حکومت نے 15 میگا واٹ تانگیر بجلی کے منصوبے کو ترقیاتی منصوبوں میں دوبارہ منظور کر لیا گیا

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!