تازہ ترین

نگر : ضلعی انتظامیہ نگر کیطرف سے راکاپوشی ویو پوائنٹ پر نصب کی گئی سکرین کی بے پناہ عوامی پذیرائی، سینکڑوں کی تعداد میں سیاح اور مقامی لوگ میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے

نگر : پھسوٹائمزاُردُو : پریس ریلیز

نگر : ضلعی انتظامیہ نگر کیطرف سے راکاپوشی ویو پوائنٹ پر نصب کی گئی سکرین کی بے پناہ عوامی پذیرائی، سینکڑوں کی تعداد میں سیاح اور مقامی لوگ میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
تفصیلات کیمطابق منگل کی شب ضلعی نگر انتظامیہ کی جانب سے راکا پوشی ویو پوائنٹ پر نصب کی گئی بڑی سکرین پرمیچ دیکھنے کے لیئے سیاحوں اورمقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود رہی اور سینکڑوں کی تعداد میں شائقین فٹ بال فیفا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔ معروف سیاحتی مقام ہونے کی بنا پرد میچ دیکھنے والے شائقین کی ایک غیر معمولی تعداد وہاں پر موجود رہی اور لوگ انتظامیہ کی طرف سے کیئے گئے اقدامات کی بھر پور انداز میں تعریف کرتے دکھائی دیے۔راکا پوشی ویو پوائنٹ پر موجود سیاحو ں کا میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ انتہائی پر مسرت ہیں کہ سیرو تفریح کیساتھ ساتھ وہ لائیو میچ بھی دیکھ پا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی انتطامیہ نے ہمارے بیٹھنے کے لیئے نشستوں، پینے کے صاف پانی اور واش روم کی سہولت فراہم کی ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔ اس پوائنٹ پر فراہم کی جانے والی سہولیات کی براہ راست نگرانی ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کرتے نطر آئے ہیں اور یہ ان کا پہلا تجربہ ہے کہ کسی بھی ضلع کی انتظامیہ سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کی خاطر اتنی زیاہ ایکٹو نظر آئی ہے۔ جبکہ ہوٹل اسوسی ایشن ضلع نگر کے عہدیداران کاچیف سیکرٹری گلگت۔ بلتستان جناب بابر حیات تارڑ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ان کے انتہائی مشکور ہیں کہ ان کی ہدایات پر ضلعی انتطامیہ نگر کیطرف سے فیفا ورلڈ کپ کیلیئے بڑی سکرین کو نصب کیا ہے جس سے نا صرف فٹ بال کے شائقین محظوظ ہوئے ہیں بلکہ ضلع میں سیاحت کے فروغ میں بھی مدد ملی ہے۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ وہ پر امید ہیں کہ چیف سیکرٹری گلگت۔ بلتستان مستقبل میں بھی علاقہ میں سیاحت کے فروغ کے لیئے اپنے اقدامات جاری و ساری رکھیں گے۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!