تازہ ترین
یہ تصویر فائل ہے

ڈپٹی کمشنر نگر کی زیر صدارت اہم اجلاس، سپورٹس گالا کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

نگر : پھسوٹائمزاُردُو : پریس ریلیز

ڈپٹی کمشنر نگر کی زیر صدارت اہم اجلاس، سپورٹس گالا کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نگر نوید احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہو اجسمیں مختلف آفیسران سمیت ضلع نگر کی سپورٹس کمیٹیوں کے اراکین نے شمولیت اختیار کی۔ اجلاس میں ضلع نگر میں کھیلوں اور سیاحت کے فروغ اور نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لیئے مختلف معاملات زیر بحث لائے گئے اور ضلع نگر میں ان مقاصد کے حصول کے لیئے سپورٹس گالا کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نگر کا کہنا تھا کہ انشاللہ ہم آنے والے ہفتے میں اس سپورٹس گالا کا باقاعدہ افتتاح کرنے جا رہے ہیں جسمیں شمولیت کے لیئے گاؤں لیول کی ٹیموں کواطلاع پہنچا دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سپورٹس گالا میں ضلع نگر میں کھیلی جانے والی تمام کھیلوں کے کھلاڑیوں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا جائے گا جسکا آغاز ضلع نگر کے معروف و مشہور کھیل والی بال سے کیا جائے گا اور انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا پہلا میچ بروز سوموار کو شہید ارشاد حسین والی بال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ والی بال ٹورنامنٹ کے اختتام پر فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جائے گا اور فٹ بال کے اختتام پر کرکٹ، پولو اور ادبی مشاعرے کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان کا اجلاس میں موجود سپورٹس کمیٹیوں اور بزم ادب و سخن کے اراکین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ آج سے ہی اپنی بھر پور تیاریوں کا آغاز کریں اور گاؤں لیول پر موجود ٹیلنٹ کو ضلعی، صوبائی اور قومی سطح پر اجاگر کرنے کی بھر پور کوشش کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع نگر میں سیاحتی سیزن بھی عروج پر ہے اور قراقرم ہائی وے سے متصل کھیل کے میدانوں میں ان مقابلوں کے انعقاد سے نا صرف سیاحوں کو لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا بلکہ مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں بھی بھر پور مدد ملے گی۔ ڈپٹی کمشنر کا اسسٹنٹ کمشنر نگر و سپورٹس آفیسر نگر کو ہدیات جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر اپنی تیاریوں کا آغاز کریں تاکہ مقرر کردہ شیڈول کیمطابق تمام کھیلوں کا انعقاد یقینی بنایا جا سکے جبکہ اجلاس کے اختتام پر اجلاس میں شریک سپورٹس کمیٹیوں اور بزم ادب و سخن کے اراکین کا ڈپٹی کمشنر نگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ڈپٹی کمشنر نگر کے انتہائی مشکور ہیں کہ جن کی تعیناتی کے فوراا بعد ضلع بھر کے کھیل کے میدان آباد ہوئے ہیں۔ نوید احمد ایک نہایت ہی محنتی اور قابل آفیسر ہیں جنہوں نے ضلع نگر کے ہر شعبہ ہائے زندگی میں انقلابی تبدیلیاں لائی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کواعلی حکام کی طرف سے ان کی کاوشوں کے اعتراف میں تعریفی سند سے نوازا جائے

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!