تازہ ترین

گلگت: کوہل پائین کو مکمل طورپر تجاوزات سے پاک زمینداروں کو آبپاشی کیلئے پانی کی دستیابی یقینی بناکر دم لونگا، اے سی گلگت

گلگت : پھسوٹائمزاُردُو : پریس ریلیز

گلگت : اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ کوہل پائین کو مکمل طورپر تجاوزات سے پاک زمینداروں کو آبپاشی کیلئے پانی کی دستیابی یقینی بناکر دم لونگا یہ باتیں انہوں نے یہاں انکے دفتر میں ملنے والے مختلف وفود اور عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ عمائدین کو بتایا کہ اس سلسلے میں 75فیصد کام مکمل ہوچکا ہے کوہل پائین پر بنائے جانے والے 20سال قبل کلوٹوں کو بھی اکھاڑ دیا گیا ہے جس میں خزانہ روڈ ،رقص سینماء چوک اور یاد گار چوک کاکلوٹ بھی شامل ہے اور پی ڈبلیوڈ ی بی اینڈ آ ر کے ایکسئین کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ان تینوں کلوٹوں فوری طور پر تعمیر کریں گے جس طرح خزانہ روڈ والے کلوٹ پہ کام بھی مکمل ہوا ہے ٹریفک کیلئے بھی کھول دیا گیا ہے اسی طرح ریکس سینماء روڈ کے کلوٹ پہ بھی کام جلدی کام شروع ہوگا ،اس سے قابل انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت عابد حسین میر اور ایڈمنسٹریٹو آفیسر سردار حسین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انکی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن کی ٹیم کی جانب سے کوہل پائین کی صفائی کیلئے روزانہ کی بنیادوں پر رات گئے تک کام کرنا شہر کی تعمیر میں ترقی میں مدد ملے گی اور کوہل پائین کی بحالی کئے جانے والے اقدامات سے عوام کو صحیح معنوں میں آبپاشی کیلئے پانی کی دستیابی یقینی بنے گیان اقدامات سے زمینداروں کو بلاتعدل پانی کی سپلائی ممکن ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی کوششوں سے شہریوں کے مسائل میں واضح کمی ہوئی ہے جبکہ شہر کی صفائی میں بہتری آئی ہے بعد ازاں چیف آفیسر اور ایڈمنسٹریٹو آفیسر سردار حسین نے کوہل پائین کی صفائی اور دیگر اہم مسائل کے حل کیلئے مشاورت کی گئی ۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!