تازہ ترین

اسلام آباد: ضلع غذر کی ایک ہونہار طالبہ علیشہ ریاض نے فیڈرل بورڈ سے میٹرک کے امتحان میں چھیانوے فیصد نمبر حاصل کر کے پورے اسکول اور علاقے میں اول پوزیشن حاصل کی

اسلام آباد : پھسوٹائمزاُردُو : نیوز رپورٹر

ضلع غذر کی ایک ہونہار طالبہ علیشہ ریاض نے فیڈرل بورڈ سے میٹرک کے امتحان میں چھیانوے فیصد نمبر حاصل کر کے پورے اسکول اور علاقے میں اول پوزیشن حاصل کی. انھوں نے کل 1100 میں سے 1062 نمبرات لئے. علیشہ ریاض سر سید اسکول واہ کینٹ میں زیر تعلیم ہے. شروع سے ہی وہ امتحانات میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرتی رہی ہیں. اس بار میٹرک کے امتحانات میں بھی اپنی اس برتری کو قائم رکھا اور اپنے علاقے اور والدین کا نام روشن کیا. علیشہ ریاض پونیال کے گاہکوچ بالا کے محمد ریاض کی صاحبزادی ہیں جو اپنے والدین کے ساتھ واہ کینٹ میں مقیم ہے. اپنی اس کامیابی پر وہ بہت خوش ہیں اور اسے پہلی سیڑھی قرار دے رہی ہیں. وہ مستقبل میں اسی محنت اور کارکردگی کو جاری رکھتے ہوۓ علاقے اور ملک کی بہتر انداز میں خدمت کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں.

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!