تازہ ترین

جس پارٹی کے سربرہ کا نعرہ ووٹ کو عزت دو ہے اسی پارٹی کے صوبائی رہنماوں نے مل کر شاہ سلیم خان کی اور پورے ہنزہ کے 50ہزار ووٹس کی بے حرمتی کی ہے

گوجال: پھسوٹائمزاُردُو : بیوررپورٹ

ہنزہ کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت غلام عباس نے کہا ہے کہ شاہ سلیم خان عوا م کے ووٹ سے اقتدار تک پہنچے تھے لیکن اس کے خلاف عوامی نمائندہ ہونے کی وجہ سے سازشیں رچائی گئی اور اسی سے پورے ہنزہ کے ڈیڑھ لاکھ عوام کی توہین ہے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہنزہ سے جب بھی کوئی حقیقی سیاسی لیڈر نکلتا ہے تو اس کو عوام کی نمائندگی کرنے کی سزادی جاتی ہے ۔جس پارٹی کے سربرہ کا نعرہ ووٹ کو عزت دو ہے اسی پارٹی کے صوبائی رہنماوں نے مل کر شاہ سلیم خان کی اور پورے ہنزہ کے 50ہزار ووٹس کی بے حرمتی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جو بھی عوامی نمائندے نے ہنزہ کی نمائندگی کرنے کی کوشش کی ہے ان کے خلاف سازشیں کی گئی ہیں اور اس کی واضح مثال عوامی اور ہنزہ کے مظلوم عوام کی آواز کامریڈ بابا جان کو کہیں سالوں سے جیل میں رکھا ہوا ہے ۔اگرعوام ہنزہ اس دور جدید میں بھی اس طرح سے اپنی حق اور سچ کیلئے آواز بلند نہیں کرے گی تو آنے والی نسلیں ان کو کبھی معاف نہیں کرینگے ۔انہوں نے ہنزہ کے پڑھے لکھے نوجوانوں سے بالخصوص اور تمام عوام سے بالعموم اپیل کی ہے کی ایک قوم بن کر تمام بیرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر ے ۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!