تازہ ترین

نگر: ڈپٹی کمشنر نگر کی زیر صدارت پولیس مجسٹریٹس میٹنگ کا انعقاد، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نگر کی زیر صدارت پولیس مجسٹریٹس میٹنگ کا انعقاد، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کیمطابق جمعہ کے روزڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کی زیر صدارت پولیس مجسٹریٹس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جسمیں ضلع بھر کے ایس ایچ صاحبان اور مجسٹریٹس نے شمولیت اختیار کی۔ میٹنگ میں سپرٹینڈنت پولیس حسن علی نے ڈپٹی کمشنر نگر کو رمضان المبار میں منعقد ہونے والے مختلف محافل، جلوس اور عید کے حوالے سے کیئے گئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا اور اسکے بعد عید کے روز سے شروع ہونے والے سیاحتی سیزن کے حوالے سے سکیورٹی اور ٹریفک کی ریگویشن کیلیئے کیئے گئے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تمام ایونٹس کے لیئے ان کی تیاریاں مکمل ہیں اور انشااللہ ان کا پر امن انعقادیقینی بنایا جائے گا۔ جبکہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نگر کا تمام شرکا کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اگلے ایک ہفتے میں ضلع میں موجود تمام ہوٹلوں کا سکیورٹی آڈٹ کریں اور جس ہوٹل نے انتظامیہ کی ہدایات کیمطابق کیمروں اور سکیورٹی گارڈزکا انتظام نہیں کیا انھیں سیل کر دیا جائے۔ علاہ ازیں انھوں نے چھنس چیک پوسٹ پر چیکنگ کانظام مزید بہتر بنانے کے بھی احکامات جاری کیئے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ چیک پوسٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں کو فنگشنل کر دیا گیا ہے اور سٹاف 24گھنٹے ا ن کیمروں کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے روز تک ضلع بھر کے مختلف مقامات پر ناکے لگا کے سرپرائز چیکنگ کا سلسلہ بھی آج سے شروع کیا جائے گا اور تمام ہوٹل مالکان ہوٹلوں میں رہائش پذیر غیر ملکی سیاحوں کی تفصیلات سے متعلقہ تھانے کو آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر نگر کا مزید کہنا تھا کہ الحمداللہ ہمارے تمام ایونٹس کے حوالے سے سے سکیورٹی انتظاما ت مکمل ہیں ااور ایس ایچ اوز اور مجسٹریٹس اپنے بھر پور تعاون سے ان تمام ایونٹس کا پر امن انعقاد یقینی بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عید کے روز تک روزانہ کی بنیاد پر اپنی میٹنگز کاانعقاد یقینی بنائیں گے تاکہ روزانہ کی تازہ ترین صورت حال کاجائزہ لیا جا سکے۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!