تازہ ترین

غذر :ایس پی آفس گاہکوچ میں تعینات پولیس اہلکاروں کا نوجوان صحافی نعیم انور کے ساتھ بدتمیزی ایس ایس پی سلطان فیصل نے نوٹس لیتے ہوئے اہلکاروں کو فوراً لائن حاضر کرنے کا حکم دیا

غذر : پھسوٹائمزاُردُو : نمائندہ خصوصی

ایس پی آفس گاہکوچ میں تعینات پولیس اہلکاروں کا نوجوان صحافی نعیم انور کے ساتھ بدتمیزی ایس ایس پی سلطان فیصل نے نوٹس لیتے ہوئے اہلکاروں کو فوراً لائن حاضر کرنے کا حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق صحافی نعیم انور ذاتی کام کے سلسلے ایس پی آفس جارہا تھا گیٹ میں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے شناختی کارڈ دیکھانے ، تلاشی دینے اور چشمہ اتارنے کا کہا جس پرنعیم انور نے چشمہ اتارنے سے انکار کیا اور دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اہلکاروں کی طرف سے صحافی کو ذودکوب کرنے کی کوشش کی جس پر لوگوں نے بیچ بچاو کیا واقعےکی اطلاع پر ایس ایس سلطان فیصل نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہکاروں کی ڈیوٹی برخاست کرتے ہوئے پولیس لائن حاضر ہونے کا حکم دیا اور پولیس کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی معزز شہر اور سائل سے بدتمیزی کرنے سے گریز کریں ایس ایس پی کے اس اقدام پر صحافیوں نےان کا شکریہ ادا کیا۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!