تازہ ترین

اسلام آباد: اسلام آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس کے اعزاز میں ایم ایس ایف کے زیر اہتمام الوداعی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد : پھسوٹائمزاُردُو : راشد ارشد

اسلام آباد: اسلام آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس کے اعزاز میں ایم ایس ایف کے زیر اہتمام الوداعی تقریب کا انعقاد ہوا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ گزارے پانچ برس میرے لئے زندگی کے یادگار ترین اور خوبصورت ترین دن ہیں ،گلگت بلتستان کے عوام پر امن صلح جو اور محبت کرنے والے ہیں ،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی خوش قسمتی ہے کہ حافظ حفیظ الرحمن جیسے قابل ترین اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں جن کے دور میں گلگت بلتستان میں ترقی کے سابقہ تمام ریکارڑ ٹوٹ گئے انہوں نے کہا میں نے اپنی خوشی اور رضامندی سے اپنے اختیارات گلگت بلتستان منتقل کئے ہماری پارٹی نے گلگت بلتستان میں انتخابات میں جو وعدے کئے تھے وہ تمام وعدے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن کی فراست اور محنت سے پورے کر دئیے ،آخری وعدہ جی بی کا با اختیار بانے کا تھا وہ بھی پورا کر دیا ،چوھدری برجیس طاہر نے مزید کہا کہ میں گلگت بلتستان کا وفاقی وزیر بھی رہا اور گورنر بھی لیکن میں نے اپنی تمام مراعات سے دستبرداری لی اور کوشش کی کہ اپنے دور حکومت میں گلگت بلتستان کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کر سکوں میں الحمد اللہ اس میں کامیاب ہوا اور وزیر اعلی کی رہنمائی کے ساتھ گلگت بلتستان کی خدمت کرتا رہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ وزیر امور کشمیر و جی بی چو ھدری برجیس طاہر کا دور گلگت بلتستان کے لئے گولڈن دور رہا پہلے وفاقی وزیر ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے حقیقی معنوں میں کردار ادا کیا اور ہمیشہ سے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو با اختیار بنانے کے حق میں ہوں اور رضاکارنہ طور پر اختیارات گلگت بلتستان کے حوالے کر دئے ،وزیر اعلی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن نے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کر دئے یہی وجہ ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین بھوکھلاہٹ میں جھوٹ پر مبنی پروپگنڈہ کر کے عوام کو بے قوف بنانا چاہتے ہیں لیکن ہمیشہ جھوٹ کی مدت کم ہوتی ہے اور سچ آتا ہے تو جھوٹ کے لئے جگہ نہیں ہوتی ہے ،جی بی ریفارم کے حوالے سے جھوٹا پروپگنڈہ کر کے عوام کو بے قوف بنانے کے بجائے اپوزیشن ثابت کرے کہ ملک کے کس صوبے سے نئے ریفارم میں گلگت بلتستان کو کم اختیارات ملے ہیں تو ہم کہیں لیکن اپوزیشن سنجید گی دکھانے کے لیے تیار نہیں اور جھوٹ پر مبنی منجن فروخت کرنا چاہتی ہے تو ایسے نہیں چلے گا علاقے کی حقیقی خدمت کرنی ہے تو اس کیلئے سنجیدیگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا گلگت بلتستان الحمد اللہ ملک کے باقی صوبوں کے برابر با اختیار ہوا ہے ،کوئی بھی قانون ،آئین اور نظام کامل نہیں ہوتا ہے تبدیلی اور بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے گلگت بلتستان ریفارم میں بھی مشاورت سے مزید بہتری کا آپشن موجود ہے اس کیلئے جذباتی نعروں کی نہیں دانش اور سنجید یگی کی ضرورت ہے وزیر اعلی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی اپوزیشن سمجھ رہی تھی کہ مرکز میں حکومت ختم ہونے تک جی بی ریفارم کا نفاز نہیں ہوگا اس لئے جھوٹا پروپگنڈہ کر کے مسلم لیگ ن کو بدنام کیا جائے اسی سوچ کے تحت اپوزیشن نے ایک ماحول بنایا لیکن ان کا منجن بوسیدہ ہو گیا اور حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر دیا اور گلگت بلتستان با اختیار ہوگیا،تقریب سے چیر مین سٹینڈنگ کمیٹی اشرف صدا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وفاقی وزیر امور کشمیر چو ہدری برجیس طاہر گلگت بلتستان کے عوام کے محسن ہیں انہوں نے گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا اور گلگت بلتستان کے عوام کے لئے ان کے دروازے ہمیشہ کے لئے کھلے رکھے ،آج اپنی آئینی مدت پوری کر کے رخصت ہو رہے ہیں تو ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ آئندہ بھی گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے ممبر جی بی کونسل ارمان شاہ نے برجیس طاہر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دور گلگت بلتستان کاسنہری دور تھا ہم ان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے بنیادی کردار ادا کیا،،تقریب سے سینئر رہنما ایم ایس ایف کامران بونجوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا برجیس طاہرنے مسلم لیگ ن کی گلگت بلتستان میں انتخابات میں کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کیا اور گلگت بلتستان کو با اختیار بنانے کے لئے بھی کردار ادا کیا ،تقریب میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنماوں سمیت ایم ایس ایف کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!