تازہ ترین
جی بی تھنکرز فورم سے فائل فوٹو

عوامی زمینوں پر جبری قبضہ قبول نہیں متنازعہ خطے کی زمین خالصہ سرکار کیسے ہو سکتا ہے؟ذوالفقار علی کھرمنگی

کراچی: پھسوٹائمزاُردُو : سٹی رپورٹر

نوجوان صحافی وسماجی رہنما و صدر پروفیشنل سوشل ورکر فورم گلگت بلتستان ذوالفقار علی کھرمنگی نے اپنےایک پریس ریلز دیتے ہوٸے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے زمینوں پر خالصہ سرکار کے نام سے قبضہ جاری ہے۔جو کہ گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کے حوالے سے کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔حکومت کس حیثیت سے عوامی زمینوں کو خالصہ سرکار کہہ رہا ہے۔اقوام متحدہ کے قردادوں کے مطابق گلگت بلتستان کی زمین وہاں کے عوام کی ملکیت ہے۔جب کہ حکومت گلگت بلتستان میں جبراً زمینوں پر قبضہ کر کے خالصہ سرکار کا راگ الاپ رہا ہے۔مجھے حیرت ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں اس حوالے سے چپ سادھ لی ہوٸی ہے۔جو کہ یہاں کے محکوم و مظلوم عوام کے زخموں پر نمک پاشی سے کم نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اب جاگ چکا ہے آغا علی و سلطان رٸیس جیسے قیادت میسر آچکے ہے۔آغا علی ایک بار پھر زمینوں کی حفاظت کے لٸیے کمر کس چکے ہے۔عوام کو چاہے کہ وہ آغا علی جیسے مخلص قیادت کے بھرپور ساتھ دے اور اپنے حقوق کا دفاع کریں۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!