تازہ ترین
یہ تصویر فائل ہے

نگر: ڈپٹی کمشنر نگر کا بر میں سکولوں اور ڈسپنسریوں کا سرپرائز دورہ: غیر حاضر سٹاف کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری۔

 نگر : پھسوٹائمزاُردُو : پریس ریلیز

ڈپٹی کمشنر نگر کا بر میں سکولوں اور ڈسپنسریوں کا سرپرائز دورہ: غیر حاضر سٹاف کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری۔
تفصیلات کیمطابق سوموار کے روز ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد نے دور افتادہ گاؤں بر کا دورہ کیا اور وہاں پر عمائدین علاقہ کیساتھ ملاقات کرنے کیساتھ ساتھ مختلف سرکاری و پرائیوٹ سکولوں اور ڈسپنسریوں کا کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران عمائدین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر انھوں نے مختلف محکمہ جات کو ان کے حل کیلیئے احکامات جاری کر دیے۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورہ کے دوران مختلف سکولوں اور ڈسپنسریوں کا بھی سرپرائز دورہ کیا اور وہاں پر سٹاف کی حاضری کی چیکنگ کیساتھ دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔ سکولوں کے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر سٹوڈنٹس کیساتھ ملاقات کرنے کیساتھ ساتھ اساتذہ کی طرف سے بچوں کو پڑھائے جانے والے اسباق بھی سنے۔ انھوں نے ضلع نگر میں حال ہی میں متعارف کردہ یکساں نصاب اور ہفتہ وار ٹیسٹ سسٹم کے بھی احوال معلوم کیئے اور اساتذہ نے اس سسٹم کو کافی زیادہ سود مند قرار دیا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سسٹم سے بچوں میں ایک صحت مندانی مقابلہ شروع ہوا ہے اور بہت سارے بچوں نے اپنی کارکردگی کو کافی زیادہ بہتر کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف پرائیوٹ سکولوں کا بھی دورہ کیا اور انھیں تلقین کی وہ بچوں کو سخت محنت کروائیں تاکہ امسال بورڈ میں ضلع نگر کے بچے پوزیشن حاصل کر سکیں۔ انھوں نے بر میں موجود مختلف ڈسپنسریوں کا بھی اچانک دورہ کیا اور وہاں پر سٹاف اور ادویات کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ بر میں موجود ڈسپنسریوں میں ادویات کی کمی پر ڈپٹی کمشنر نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے فوری طور پر ادویات کی کمی پوری کرانے کا عندیہ دے دیااور غیر حاضر سٹاف کیخلاف فوری کاروائی کا حکم جاری کر دیا۔ اپنے دورہ کے دوران عمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دور افتادہ علاقہ ہونے کے ناطے بر کے مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بھر پور کوشش سے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا مسئلہ جلد از جلد حل کرائیں گے اور ادویات کی کمی بھی اگلے ایک دو دنوں میں پوری کر دی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انھیں کسی بھی قسم کا کوئی بھی انتظامی مسئلہ در پیش ہو تو وہ دفتر میں ڈائریکٹ کال کر کے میرے ساتھ اپنا مسئلہ شیئر کر سکتے ہیں جس کو جتنا جلدی ممکن ہو گا حل کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بہت جلد تمام ضلعی اداروں کے سربراہان کے ہمراہ بر میں ایک جلسہ عام کا بھی انعقاد کریں گے تاکہ عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ ڈپٹی کمشنر کے دورہ کے حوالے سے عمائدین علاقہ کا ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ا ن کے مشکور ہیں کہ وہ اتنے دور افتادہ علاقہ میں آئے ہیں اور آ کر ان کے مسائل سنے ہیں۔ اور وہ پر امید ہیں کہ ان کے کافی سارے مسائل حل ہوں گے اور انھیں ریلیف مہیا کیا جائے گا

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!