تازہ ترین

نگر : ضلعی انتظامیہ نگر کی گرانفروشوں اور ناقص مال بیچنے والوں کیخلاف کاروائی، متعدد دکانیں سیل

نگر : پھسوٹائمزاُردُو : پریس ریلیز

ضلعی انتظامیہ نگر کی گرانفروشوں اور ناقص مال بیچنے والوں کیخلاف کاروائی، متعدد دکانیں سیل۔
تفصیلات کیمطابق بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کی ہدایات پر علاقہ مجسٹریٹس نے اسکندرآباد، تھول، نلت ، غلمت ، نگر خاص اور ساس ویلی میں کاروائی کی اور ناقص اشیا کی خرید و ٖفروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کر دیں اور ہزاروں روپوں کے جرمانے بھی عائد کر دیے گئے۔ جبکہ مذکورہ علاقوں میں نرخناموں کی خلاف ورزی کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نا کرنے پر متعدد دکانداروں کو حوالات بھی بھیج دیا گیا۔ مجسٹریٹس کی آج کی کاروائی کے حوالے سے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نگر کا کہنا تھا کہ مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے علاقوں میں چیکنگ کا سلسلہ شروع کریں اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پہلے ہی تمام غیر رجسٹرڈ اور ناقص قسم کی اشیا کا ضلع نگر میں داخلہ بند کر رکھا ہے اس کے باوجود بھی اگر کہیں پر ایسی مضر صحت اشیا ضلع میں پائی جاتی ہیں تو خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ آج سے ہم نے روزانہ کی بنیاد پر شام کی میٹنگ کا سلسہ شروع کیاہے اور تمام مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر ڈی سی آفس میں اپنی روزانہ کی کارکردگی کی رپورٹ شیئر کیا کریں گے۔ واضح رہے کہ عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ نگر کی مختلف مافیاز کے خلاف کاروائیوں کو خوب سراہا ہے اور ایسی کاروائیوں میں اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!