تازہ ترین

گلگت :  15شعبان شب برات اور یوم ظہور امام محمد مہدی علیہ اسلام کی مناسبت سے مساجد اور عبادت خانوں،اور جماعت خانوں اور چراغاں

گلگت : پھسوٹائمزاُردُو : پریس ریلیز

گلگت :  15شعبان شب برات اور یوم ظہور امام محمد مہدی علیہ اسلام کی مناسبت سے مساجد اور عبادت خانوں،اور جماعت خانوں اور چراغاں کے راستوں کی حفاظت کیلئے ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی پلان کو جاری کردیا،شہر کو 4سیکٹرز میں تقسیم کرتے ہوئے سیکٹر مجسٹریٹ کی نگرانی میں پولیس جوانوں کی ڈیوٹیاں تفویض کردیں ،کسی بھی شرپسندی کی صورت میں سخت کاروائی کی ہدایات بھی جاری کردیں گئیں ،چراغاں کے دوران ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے انجمن امامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے بعد حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئیں ،واضح رہے کہ شپ برات کے پوری رات مسلمان اللہ کی عبادت میں گزارتے ہیں اور اللہ کے حضور خصوصی عبادات کی بجاآوری کے ساتھ دعاوں کا اہتما م کیاجاتا ہے واضح رہے کہ 15شعبان کی مناسبت سے آج تمام سرکاری و نجی اداروں میں سرکاری طور پہ ضلعی انتظامیہ نے تعطیل کا بھی نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے یہ باتیں اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے اخبارات کیلئے جاری ایک بیان میں کیا

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!