تازہ ترین

گلگت : یوم مزدور ریلی : حکومت نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کر رکھے ہیں، اے سی گلگت

ہنزہ : پھسوٹائمزاُردُو : پریس ریلیز

گلگت:  یوم مزدور ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ حکومت نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کر رکھے ہیں،آجر اور اجیر مملکت پاکستان اور گلگت بلتستان کی ترقی کے ضامن ہے یوم مئی ہمیں شکاگو کے عظیم شہداء کے یادمیں انکی قربانیوں کوسرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقاضا کرتا ہے ہم ان مزدرو شہداء کو سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دیکر رہتی دنیا تک مزدوروں کے حقوق کی تحفظ یقینی بنا یا ،یوم مئی کے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ ہم مزدوروں کے حقوق کیلئے دی جانے والی شکاگو کے شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مصمم عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور جہاں بھی محنت کشوں کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہوگی مزدوروں کی یونین کے ساتھ ملکر صدائے احتجاج بلند کریں گے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کے حقوق کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ،اور تمام سرکاری اور نجی اداروں میں محنت کشوں کے ساتھ یکساں سلوک رکھا جائے اور مزدوروں کو ہیلھ انشونس سمیت علاج اور دوران ڈیوٹی مزدوروں کے زخمی و شہید ہونے کی صورت میں انہیں معاویضہ دیا جائے اس سے قبل یوم مئی کے سلسلے میں شاہی پولو گرائنڈ بے نظیر چوک سے اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت حسین احمد رضا چوہدری،سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان فدا حسین ،انجمن تاجران کے صدر محمد ابراہیم ،مسعود الرحمن ،نیٹکو یونین کے صدر فضل الٰہی ،جی بی سی سی آئی کے صدر ناصر حسین راکی سمیت دیگر کی قیادت میں گلگت بلتستان میں کام کرنے والے سرکاری اور نجی اداروں میں کام کرنے والے محنت کشوں نے ریلی نکالی ،ریلی واسٹنٹ کمشنر دفتر کے سامنے گھڑی باغ آکر اختتام پزیر ہوئی ،اس موقع پر جی بی پولیس کے جوان بھی چوکس تھے

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!