تازہ ترین
file photo

گلگت: سلطان مدد کا پارٹی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے اس کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں ہے اور مجلس عاملہ کی رکنیت سے بھی پارٹی کی ہائی کمان نے بہت پہلے فارغ کیا ہے، ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق

گلگت: پھسوٹائمزاُردُو : پریس ریلیز

گلگت :  ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سلطان مدد کا پارٹی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے اس کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں ہے اور مجلس عاملہ کی رکنیت سے بھی پارٹی کی ہائی کمان نے بہت پہلے فارغ کیا ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ سطحی قیادت کے سامنے سلطان مدد کے تلخ اور ان ڈسپلین رویے کی وجہ سے انہیں مجلس عاملہ کی رکنیت سے فارغ کیا ہے گلگت بلتستان میں پارٹی کے معاملات سے سلطان مدد کا کوئی تعلق نہیں ہے ضلع غذر میں مسلم لیگ ن منظم ہے اور مربوط طریقے سے ڈھانچہ فعال کیا ہے اس ضلع میں پارٹی کے کارکن اچھا کام کررہے ہیں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ضلع غذر کی تعمیر و ترقی میں خود دلچسپی اور نگرانی کررہے ہیں وزیراعلیٰ بہت جلد ضلع غذر کا دورہ کرینگے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نیک نیتی کے ساتھ گلگت بلتستان کے عوام کی بلاتفریق خدمت کررہے ہیں سلطان مدد کا بیان حقیقت کے منافی ہے۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!