تازہ ترین
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمنٰ کی فائل تصویر مہتاب الرحمنٰ کی فیس بک سے لی گئی ہے

چلاس: وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا تین روزہ دورہ دیامر موسم کی خرابی کے باعث ملتوی ہوگیا

چلاس: پھسوٹائمزاُردُو : بیورورپورٹ

وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا تین روزہ دورہ دیامر موسم کی خرابی کے باعث ملتوی ہوگیا،داریل تانگیر چلاس اور گونر فارم میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی طرف سے کی گئی تیاریاں پھیکی پڑھ گئی،اور کارکنوں میں مایوسی پھیل گئی۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے دورہ دیامر کے حوالے سے گونر فارم میں صوبائی وزیر ثوبیہ مقدم کی جانب سے ایک بڑا عوامی جلسہ کے حوالے سے پنڈال سجایا گیا تھا اور داریل تانگیر میں بھی مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے دورے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی تھی،اچانک دورہ ملتوی ہونے سے کارکن سخت مایوس ہوگئے۔وزیر اعلی کا دورہ دیامر ملتوی ہونے سے درجنوں اہم پراجیکٹ کا افتتاح بھی تاخیر کا شکار ہوگئے۔نئے شیڈول کے مطابق وزیر اعلی 28 اپریل کو دیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ کریں گے ۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!