تازہ ترین

کراچی: جی بی اسمبلی کے ممبران جانوروں پر قانون سازی کے بجاٸے ایس ایس آر کی بحال کے لٸیے قانون سازی کریں۔

کراچی : پھسوٹائمزاُردُو : ذیڈ اے کھرمنگی

کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے وفود جن میں منور حسین جامعہ کراچی’عارف حسین جامعہ اردو،ممتاز حسین سر سید یونیورسٹی آف انجینٸرنگ،دلاور حسین این ای ڈی،طالب رضا جامعہ کراچی ،ذاہد حسین جامعہ کراچی اور ناصر حسین ہمدرد یونیورسٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبران کو چاہیے کہ جانوروں کے لٸیے قانون سازی کے بجاٸے اپنے مادروطن کی فکر کرتے ہوٸے ایس ایس ار کی بحالی کے لٸیے قانون سازی کریں۔گلگت بلتستان میں اسٹیٹ سبجیکٹ رول کو بحال کرنا وقت کی بہت بڑی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی زمینوں پر خالصہ سرکار کے نام سے کٸیے جانے والے حکومتی قبضے غیر قانونی ہے۔جب تک مسٸلہ کشمیر حل نہیں ہوتا گلگت بلتستان میں ایس ایس آر کی بحالی کرنا سب کے مفاد میں ہے

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!