تازہ ترین

کراچی :  کینسر کے مہلک معرض میں مبتلا معروف نوجوان فنکار 34 سالہ نوجوان محمد علی ثانی (شمشال گوجال) دوران علاج آغاخان ہسپتال کراچی میں چل بسا،

کراچی : پھسوٹائمزاُردُو : حمید اللہ شمشالی

کراچی :  کینسر کے مہلک معرض میں مبتلا معروف نوجوان فنکار 34 سالہ نوجوان محمد علی ثانی (شمشال گوجال) دوران علاج آغاخان ہسپتال کراچی میں چل بسا، کراچی میں آج آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا، اس ناگہانی وفات پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم انتہائی شفیق اور ملنسار انسان تھے اوراپنی بے پنا خداد صلاحیت کی وجہ سے مختلف فورم میں گلگت بلتستان  اور خصوصی وخی زبان کی ترویج، ثقافت اورموسقی کو انتہائی کم عمر میں جدیدیت سے آراستہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم محمد علی ثانی کی خدمات کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے یاد رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ مرحوم محمد علی ثانی کا تعلق ضلع ہنزہ کی تحصیل گوجال وادی شمشال سے تھے جہاں آپ معروف سماجی و مذہبی شخصیت  گورنمنٹ سکول ٹیچر محمد امین کے فرزند تھے۔

https://web.facebook.com/safder.hayat.12/videos/831790107024167/

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!