تازہ ترین

گلگت: پاکستا ن پیپلز پارٹی سٹی گلگت کی جانب سے رکینت سازی کیمپ بے نظیر چوک میں لگایا گیا

گلگت : پھسوٹائمزاُردُو : پریس ریلیز

گلگت: پاکستا ن پیپلز پارٹی سٹی گلگت کی جانب سے رکینت سازی کیمپ بے نظیر چوک میں لگایا گیا ۔ رکنیت سازی کیمپ کا افتتاح صوبائی جنرل سیکریڑی انیجنر محمد اسماعیل اور ممبر سی اسی سی محمد موسئی نے کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکریڑی انیجنر محمد اسماعیل نے کہا کہ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی رکینت سازی مہم کا آغاز ہو چکا ہے ضلع گلگت کے بعد سٹی گلگت نے بھی کیمپ لگا کر ثابت کر دیا کہ گلگت بلتستان میں اب پیپلز پارٹی کے جیالے راج کرینگے ، انہوں نے پی پی پی کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ گلگت شہر میں رکینت سازی مہم کو کامیاب کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ گلگت شہر کے بعد گلگت کے مضافات کے علاقوں میں بھی رکینت سازی مہم کا آغاز کیا جائے گا اور پی پی پی گلگت بلتستان کی خواتین ونگ بھی گھر گھر جا کر رکنیت سازی کرینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع کے تنظیموں اپنے اپنے اضلاع میں کیمپ لگائے اوررکینت سازی مہم سمیت پیپلز پارٹی کے منشور اور حق ملکیت و حق حاکمیت کا پیغام بھی عوام تک پہچائے ۔پی پی پی سٹی کے رکنیت سازی کیمپ میں دن بھر گلگت شہر کے عوام اور تاجر برداری نے رکنیت سازی مہم کا حصہ لیا اور سیکڑوں افراد نے رکینت سازی کروایا ۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!