تازہ ترین

نگر: ہار جیت کھیل کا حصہ، کھلاڑیوں کو عمدہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کر کے ضلع نگر کا نام روشن کرنا چایئے:ڈپٹی کمشنر نگر

ہار جیت کھیل کا حصہ، کھلاڑیوں کو عمدہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کر کے ضلع نگر کا نام روشن کرنا چایئے:ڈپٹی کمشنر نگر۔
تفصیلات کیمطابق بدھ کے روز دپٹی کمشنر نگر نوید احمد نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے ہمراہ کرکن داس میں تفریبا 6500فٹ کی بلندی پر موجود کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں پر کھلاڑیوں سے ملاقات کیساتھ ساتھ ایک نمائشی میچ کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنرنے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کوخصوصی طور پر شاباش دی اورر اسی محنت اور لگن سے گلگت۔بلتستان سپر لیگ میں پرفارم کرنے کی نصیحت کی۔ دورہ کے دوران نگر رائلز کے کھلاڑیوں نے ڈپٹی کمشنر کو 23ماررچ سے گلگت میں شروع ہونے والے ایونٹ کے حوالے سے اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا ور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی محنت اور عمدہ پرفارمنس کی بدولت فائنل میچ جیت کر آئیں گے۔ مزید برآں کھلاڑیوں نے ڈپٹی کمشنر نگر کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انھوں نے بر وقت اس ایونٹ کی تیاری کے لیئے فنڈز کی فراہمی اور ضروری سامان کی دستیابی عمل میں لائی ہے جس سے انھیں پریکٹس کرنے کے بہترین مواقع میسر آئے ہیں۔ کھلا ڑیوں نے ڈپٹی کمشنر سے پریکٹس کے لیئے مزید کچھ سامان کی فراہمی کی بھی درخواست کی جس پر عملدرآمد کے لیئے ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس آفیسر کو احکامات جاری کر دیے۔ دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انھیں نہایت خوشی ہے کہ نگر رائلز نے کم عرصے میں اپنے کھیل میں اتنی زیادہ بہتری لائی ہے۔ ہمارے کھلاڑی اپنی محنت کے بل بوتے پر جیت کے لئے جتنے پر عزم دکھائی دیتے ہیں شاید ہی کوئی ٹیم ان کا مقابلہ کر سکے۔ انشااللہ ضلع نگر کی ٹیم عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر کے ناصرف شائقین کرکٹ کو اچھی انٹرٹینمنٹ مہیا کرے گی بلکہ جیت کر ضلع نگر کا نام بھی روشن کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے مگر ضلع نگر کی ٹیم امن کی داعی بن کر اس ایونٹ میں شمولیت اختیار کرے گی اور اپنے عمدہ نظم و ضبط سے پورے گلگت۔ بلتستان میں اپنی مثال قائم کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ ہم اس ایونٹ کے اختتام پر ایک انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی ضلع نگر میں کریں گے اور اس میں پورے ضلع سے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو اپنی عمدہ پرفارمنس کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ گراؤنڈ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ان کی بھر پور کوشش ہو گی کہ کرکن داس میں قدرتی طور پر قائم شدہ دنیا کے اس دوسرے بلند ترین کرکٹ گراؤنڈ میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے اوروہ بھر پور کوشش کریں گے کہ اس سٹیڈیم کو نیشل لیول کے سٹیڈیم کی طرز پر ڈویلپ کیا جا سکے

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!