تازہ ترین

چلاس: تیسرا چیئرمین واپڈا پولو ٹورنامنٹ چلاس 21 مارچ سے 29 مارچ تک ضلعی انتظامیہ کی بمشاورت اور واپڈا دیامر بھاشا ڈیم کے جانب سے پولو گراؤنڈ چلاس میں میلہ سجے گا تمام تر تیاریاں

چلاس: پھسوٹائمزاُردُو : راجہ دانش سے 

تیسرا چیئرمین واپڈا پولو ٹورنامنٹ چلاس 21 مارچ سے 29 مارچ تک ضلعی انتظامیہ کی بمشاورت اور واپڈا دیامر بھاشا ڈیم کے جانب سے پولو گراؤنڈ چلاس میں میلہ سجے گا تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں پولو گراؤنڈ کی صفائی بلدیہ ٹاؤن چلاس کی طرف سے کردی گئی ہیں کل سے ٹاس کا عمل تحصیلدار تنویر احمد کی نگرانی اور سپورٹس آفیسر خورشید عالم پولو گراؤنڈ میں ٹیموں کپتانوں کے درمیان ہوگا دیامر چلاس میں اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے شہریوں اور شائقین پولو ٹورنامنٹ میں بھی کافی جوش و خرش پایا جارہا ہے واپڈا دیامر کی جانب سے اس ٹورنامنٹ میں گلگت بلتستان سے اور واپڈا کے اعلیٰ افسران کو دعوت نامے بھی جاری کرچکے ہیں 25 ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ حصہ لیا ہے ٹورنامنٹ کی وجہ سے دیامر میں امن و امان برقرار رہے گا اسی کھیلوں سے امن بھائی چارے کو فروغ حاصل ہوگا

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!