تازہ ترین

ضلع نگر میں پولو کے فروغ کے لیئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے: ڈپٹی کمشنر نگر۔

نگر : پھسوٹائمزاُردُو : پریس ریلیز

نگر : ضلع نگر میں پولو کے فروغ کے لیئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے: ڈپٹی کمشنر نگر۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد نے چھپروٹ میں پولو گراؤنڈ کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری سٹیج کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورہ کے دوران ٹھیکیدار کو تعمیراتی کام میں بہتری لانے کی ہدایات جاری کرنے کیساتھ ساتھ گراؤنڈ کے لیئے کرسیاں مہیا کرنے کا بھی اعلان کیا۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نگر نے ضلع نگر میں پولو کے فروغ اور اس کھیل سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کے لیئے ضلع میں موجود پولو گراؤنڈز کی مرمت کا کام جاری کرایا ہے اور ایسے تمام گراؤنڈز میں تجاوزات کے خاتمے کیساتھ ساتھ وہاں پر ضروری سہولیات کی فراہمی کاانتظام کیا جا رہا ہے۔ عوامی مطالبے پر ڈپٹی کمشنر نگر نے چھپروٹ پولو گراؤنڈ میں مہمانوں کے بیٹھنے کے لیئے چبوترے کی تعمیر کے لیئے ایک خطیر رقم فراہم کی تھی اور آج اس چبوترے کی تعمیر کا معائنہ کرنے کے لیئے انھوں نے اس گراؤنڈ کا دورہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا پنے دورہ کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولو ضلع نگرپہچان ہے اور ہم اس کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا ضلع نگر کی دھرتی نے وزیر اور ارسطو جیسے مایہ ناز کھلاڑی جنے ہیں جو ضلع نگر کی پہچان ہیں اور ضلع کے عوام ان پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔ ہم نے اس کھیل کے فروغ کے لیئے تمام پولو گراؤنڈز کی مرمت کا کام شروع کرایا ہے اور امسال ہم گلگت۔بلتستان لیول کا پولو ٹورنامنٹ نگر میں منعقد کرانے کی کوشش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قراقرم ہائی وے پر موجود ہونے کی بنا پر امسال ہم ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بھی اس کھیل سے لظف اندوز ہونے کا موقع فراہم کریں گے اور قراقرم ہائی وے سے متصل کسی ایک پولو گراؤنڈ میں روزانہ کی بنیا د پر پولو میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری بھر پور کوشش ہے کہ اس کھیل سے وابستہ افرادکی معاشی حالت میں بہتری لانے کے لیئے اقدامات اٹھائے جائیں اور ہم نے اس مقصد کے حصول کے لیئے اپنی پالیسی وضع کر لی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے دورہ کے موقع پر چھپروٹ میں موجود عوام اور عمائدین کا کہنا تھا کہ وہ ڈپٹی کمشنر نگر کے از حد مشکور ہیں جنہوں نے اس گراؤنڈ کی مرمت اور تزئین و آرائش کے لیئے رقم کی فراہمی ممکن بنائی ہے اور انھوں نے اس کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کی معاشی حالت میں بہتری لانے کا جو منصوبہ بنایا ہے اور قابل تعریف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نگر نے قلیل مدت میں علاقے کی بہتری اس کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ماضی میں ان کی نظیر نہیں ملتی۔ ضلع نگر کی عوام پر امید ہیں کہ ڈپٹی کمشنر نگر کا ضلع کی ترقی کے لیئے شروع کردہ سفر بہت جلد نگر میں ایک نمایاں تبدیلی لے کر آئے گا۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!