تازہ ترین
تصویر : محمد زاکر سے

گلگت : گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر کرکٹ ٹوڑنامنت کا انعقاد کیلئے انتظامیہ کی دلچسپی قابل تحسین ہیں ، جی بی سپورٹس کلب و عمائدین

گلگت : پھسوٹائمزاُردُو : پریس ریلیز

گلگت : Yess to cricket No to Gun کے نعرے پر مبنی جی بی سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شاندار انتظامات پر عوامی حلقوں، گلگت بلتستان سپورٹس کلبوں کے عہدیداروں و عمائدین شہر نے لوکل گورنمنٹ ،ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ حاجی ثناؤ اللہ خان ،ڈپٹی کمشنر گلگت سمیع اللہ فاروق ، اسسٹنٹ کمشنر حسین احمد رضا چوہدری اور چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت جاوید اقبال کو عوام دوست اور کھیلوں سے والہانہ محبت رکھنے والے آفیسران قرار دیدیا جنہوں نے مختصر ایام میں راتوں رات سٹی پارک گراونڈ کو کرکٹ کھیلنے تیار کیا بلکہ گلگت بلتستان سطح پر منعقد ہونے والے پہلے سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد یقینی بناکر گلگت بلتستان کے عوام کا دل جیت لیا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں یہ باتیں گلگت بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منصور ولی ،فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر جہانگیر حسین ،محمد ذاکر ، عصمت حسین ،اعجاز حسین ، محمد حسین ،عبدالرحمن ،غلام فرید ،نمبردار محمد اسمعیل ،نمبردار دلدار حسین ،نمبر دار حفیظ سمیت دیگر نے لوکل گورنمنٹ ، ضلعی انتظامیہ گلگت اور میونسپل کارپوریشن گلگت کی جانب سے پہلے سپر لیگ ٹورنامنٹ کے بہترین اور شاندار انتظامات پر مبارک باد دی اور کہا کہ مختصر ایام میں شاندار انتظامات کے زریعے کرکٹ سپر لیگ کا انعقاد یقینی بناکر ثابت کیا کہ انتظامیہ کے آفیسران کوئی بھی مشکل ٹارگٹ کو حاصل کرسکتے ہیں جوکہ احسن اقدام ہے اگر یہ جستجو تمام آفیسران میں ہو تو کوئی وجہ نہیں کہ عوامی مسائل حل نہ ہوواضح رہے کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ حاجی ثناؤالہ خان نے گراونڈ کی تیاری کیلئے 3دفعہ سٹی پارک کا معائینہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ حسین احمد رضا چوہدری اور چیف آفیسر کو ہدایات دیں کہ وہ خود اپنی نگرانی میں سٹی پارک کرکٹ گراؤنڈ کی تیاری اور لیولینگ کرائیں جس پراسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر نے خود کھڑے ہوکر مختصر دنوں میں سپر لیگ کرکٹ کھیلنے کیلئے یقینی بنایا نے خود کھڑے ہوکر سٹی پارک میں کرکٹ گراونڈ کو تیار کروایا ،یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر کرکٹ ٹوڑنامنت کا انعقاد کیلئے ڈپٹی کمشنر گلگت سمیع اللہ فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے اہم کردار ادا کیا ہے

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!