تازہ ترین
یہ ٖفائل تصویر ہے

کراچی: خالصہ سرکار کے معمولے میں اقوام متحدہ اور گلگت بلتستان بلتستان اسمبلی کے ممبران کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔پروفیشنل سوشل ورکر فورم گلگت بلتستان 

کراچی: پھسوٹائمزاُردُو : سٹی رپورٹر

کراچی : نوجوان صحافی،سماجی رہنما و صدر پروفیشنل سوشل ورکر فورم گلگت بلتستان ذوالفقار علی کھرمنگی نے اپنے ایک اخباری بیان دیتے ہوٸے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں عوامی زمینوں کو خالصہ سرکار کے نام حکومت اپنے تحویل میں لے کر قبضہ کر رہے ہیں جو کہ بین الااقوامی قوانین کی سراسرا خلاف ورزی ہے ۔حوطو بیمہ،چھومک تھنگ،مقپوان داس،گوہری تھنگ سمیت کوٸی بھی زمینیں خالصہ سرکار نہیں ہے ۔حکومت کو چاہے جب تک گلگت بلتستان کےعوام کو مکمل طور پر قانونی وآٸینی حق نہیں ملتا سٹیٹ سبجیکٹ رول کو بحال کریں۔انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ اقوام متحدہ آبزرویٹری ایجنسی ،گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبران اور انسانی حقوق کے تنظیمیں اس معمولے کو لے کر چپ سادھ لی ہوٸی ہے جو یہاں کے غریب و بے بس عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کے دورےکے دوران اس مسٸلے کو حل کرٸیں۔اگر ایسا نہ ہونے کی صورت میں عوامی احتجاج کا ایک اور بڑا اور طویل جدوجہد دیکھ رہے ہیں

About Passu Times

One comment

  1. عزت اللہ حنفی

    عزت اللہ حنفی
    22جمادالاثانی یوم وفات
    سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی یوم وفات پر گلگت بلتستان م کی حکومت سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!