تازہ ترین

چلاس : انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان صابر احمدنے دورہ چلاس کے موقع پر فارنر رجسٹریشن اینڈ فسلٹیشن سنٹر زیرو پوائٹ کا افتتاح کردیا

گلگت : پھسوٹائمزاُردُو : پریس ریلیز

چلاس : انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان صابر احمدنے دورہ چلاس کے موقع پر فارنر رجسٹریشن اینڈ فسلٹیشن سنٹر زیرو پوائٹ کا افتتاحی تقریب کے بعد کہا کہ محکمہ پولیس گلگت بلتستان میں عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ گلگت بلتستان میں پولیس کم وسائل کے باوجود اپنے فرائض منصبی مکمل ایمانداری اور احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔محکمہ پولیس میں سزا وجزا کو فروغ دیا جارہا یے اور محکمے کے اندد موجود کالی بھڑیوں کا صفوں سے نکال کر محکمے کو ایک صاف شفاف اور مثالی ادارہ بنایا جائےگا ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو ایک پرامن اور کرائم جرائم سے پاک خطہ بنانے کے لئے داجلی اور خارجی راستوں پہ سکورٹی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں اور گلگت شہر کے بعد تمام ضلعی ہیڈکواٹرز کو سیف سٹی بنانے کے لئے تمام چوراہوں اور اہم علاقوں پہ سکوڑٹی کیمروں کی تنصیب عنقریب کی جائیگی اس موقع پی ان کئ ہمراہ ڈیٹی کمشنر دیامر دلدار ملک ایس پی دیامر محمد اجمل اور محکمہ پولیس دیامر کے اعلی افسران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پولیس میں ترقی کا عمل میرٹ کی بنیاد پہ ہوگا اور شولڈر پرموشن کا خاتمہ کیا جا یگا۔جس سے پولیس میں پائی جانے والی محرومیوں کا ازالہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کا آپس میں روابط کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے منسلک کیا جائیگا جس سے پیغام راسائی میں آسانی ہوگی۔قبل ازیں چلاس آمد پہ دیامر پولیس کا چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*