تازہ ترین

چلاس : اسسٹنٹ کمشنر داریل امیر اعظم حمزہ کا داریل سے سکردو تبادلے کے بعد داریل کے جملہ عوام ،علمائے کرام اور مختلف طلبہ تنظیموں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر داریل گماری میں ان کے اعزاز میں ایک شاندار اور پروقار الوداعی پارٹی اور تقریب کا اہتمام کیا

گلگت : پھسوٹائمزاُردُو ابن نعیم

چلاس : اسسٹنٹ کمشنر داریل امیر اعظم حمزہ کا داریل سے سکردو تبادلے کے بعد داریل کے جملہ عوام ،علمائے کرام اور مختلف طلبہ تنظیموں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر داریل گماری میں ان کے اعزاز میں ایک شاندار اور پروقار الوداعی پارٹی اور تقریب کا اہتمام کیا ۔ اے سی امیر اعظم حمزہ کے اعزاز میں منعقد الوداعی تقریب میں شیخ القران و مبلغ اسلام مولانا عیسی خان،مولانا عبدالحلیم،خطیب مرکزی مسجد گماری مولانا طاہر،مولانا فرمان ولی اور محمد شعیب سمیت تحصیل بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات نے خصوصی شرکت کی ۔الوداعی تقریب میں اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر امیر اعظم حمزہ کے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امیر اعظم حمزہ نے بحثیت اسسٹنٹ کمشنرداریل ایک مختصر عرصے کے دوران ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرتے ہوئے تمام مردہ سکیموں کو مکمل کرایا تھا موصوف نے تعلیم کے اندر نمایاں تبدیلیاں لاکر داریل کا تعلیمی منظر نامے میں ایک نئی روح پھونک دی تھی ،شعبہ صحت کے اندر بھی بڑی تبدیلیاں لائیں تھیں اور تمام ڈسپنسریوں کو فعال بناکر ڈاکٹر وں کی حاضری یقینی بنایا تھا ،جس کی وجہ سے عوام کو گھر کی دہلیز پر صحت کے سہولیات نصیب ہوئی ہیں ۔داریل کے عوام نے مزید کہا کہ اے سی امیر اعظم کی انتھک محنت اور جدو جہد کی وجہ سے داریل کے جنگلات محفوظ ہوگئے اور علاقے میں دشمنیوں کا خاتمہ ہوا ۔الواداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ القران مولانا عیسی خان نے کہا کہ داریل کے عوام اسسٹنٹ کمشنر امیر اعظم کو مدتوں دعا دیتے رہیں گے ،جن کی زاتی کوشیشوں سے داریل کا امن بحال ہوا اور علاقے میں اسلحہ کی نمائش ختم ہوگئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خطیب مرکزی گماری مسجد مولانا طاہر نے کہا کہ ماضی میں آنے والے آفسران نے ٹائم پاس کیا اور داریل کے عوامی مسائل سے منہ چرا کر بھاگ گئے ،پہلی دفعہ ایک بہادر اور دیانت دار اے سی ملا تھا جس کو زیادہ دیر تک ہماری خدمت کیلئے نہیں چھوڑا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اے سی امیر اعظم حمزہ کی داریل کے اجتماعی عوامی مسائل کے حل کیلئے اُٹھائے جانے والے خدمات کو سراہتے ہیں جس نے مختصر مدت میں داریل کا منظر ہی بدل کر رکھ دیا اور داریل کو ایک مثالی تحصیل بنایا ۔انہوں نے کہا کہ داریل کے لوگ امیر اعظم حمزہ کو ہمیشہ دعائیں دیتے رہیں گے ،وہ جہاں بھی رہیں گے اللہ انہیں کامیابی سے سرفراز کرے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالحلیم ،مولانا فرمان ولی ، عبداللہ ،شعیب،جابر و دیگر نے کہا کہ داریل میں ممبران سے زیادہ اس اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی خدمت زیادہ کی ہے آج داریل کے عوام انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر داریل امیر اعظم حمزہ نے خطاب میں اہلیان داریل کا شکریا ادا کرتے ہوئے کہا کہ داریل کے تمام عوام نے انہیں جو عزت و احترام اور بے پناہ محبت دی ہے وہ انہیں ہمیشہ یاد رہے گی اور وہ جہاں اور جس مقام پر بھی ہونگے ،ان کے دروازے داریل کے لوگوں کیلئے کھلے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کرسی اور عہدے آنی جانی چیز ہے تاہم سرکاری ملازمین کو دوران ملازمت اپنے پیشہ سے غداری نہیں کرنا چاہے اور عوام کی خدمت کیلئے کوئی کوتاہی سے کام نہیں لینا چاہے اور سرکاری مشنری کے طور پر کام کرنا چاہے اور اپنے اداروں کا مکمل پاس رکھ کر انہیں کسی صورت کمزور نہیں کرنا چاہے ۔انہوں نے خطاب میں مزید کہا کہ داریل کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہیں جتنا عرصہ داریل میں گزرا اسی دوران عوام نے بھرپور تعاون کیا ۔تقریب کے آخر میں داریل کے لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو تحائف،روائتی شال ،چوغے اور ہار پہنائے اور شاندار طریقے سے سینکڑوں گاڑیوں کی ریلی میں داریل سے چلاس لاکر رخصت کیا ۔چلاس میں اسسٹنٹ کمشنر امیر اعظم حمزہ نے نہایت ادب و احترامکے ساتھ الوداع کرنے پر اہلیان داریل کا پھر شکریہ ادا کیا ۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!