تازہ ترین

گلگت-بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کیجانب سے ضلع نگر کے 4ووکیشنل سکولوں کو مالی اور فنی معاونت فراہم کرنے کا اعلان۔

نگر : پھسوٹائمزاُردُو : پریس ریلیز

گلگت-بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کیجانب سے ضلع نگر کے 4ووکیشنل سکولوں کو مالی اور فنی معاونت فراہم کرنے کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر آفس نگر میں ڈپٹی کمشنر نگر اور گلگت-بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے جنرل منیجر کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جسمیں دیگر امور پر باہمی اضامندی کیساتھ ساتھ گلگت-بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے ضلع نگر کے چار ووکیشنل سکولوں کو مالی اور فنی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ان سکولوں میں ڈسٹرکٹ کونس ووکیشنل سکول چھلت، ووکیشنل سکول جعفرآباد، ووکیشنل سکول غلمت اور ووکیشنل سکول سمائر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈپٹی کمشنر نگر کی دعوت پر گلگت-بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کی ٹیم نے ضلع نگر کا دورہ کیا تھا اور انھیں ضلع نگر کے ووکیشنل سکولوں میں فنی اور مالی معاونت فراہم کرنے کی دعوت دی گئی تھی جس پر ان کی ٹیم نے اپنا سروے مکمل کرنے اور ضلع نگر کی یوتھ پوٹینشل کو بھانپتے ہوئے آج اپنے جنرل منیجر کی سربراہی میں دوبارہ دورہ کیا ہے اور حتمی طور پر مختلف شعبوں میں تعاون کے ساتھ ساتھ چار ووکیشنل سکولوں کو مالی اور فنی معاونت فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ملاقات کے دوران دیگر اتفاق رائے ہونے والے معاملات میں ضلع نگر کی ڈسٹرکٹ پروفائلنگ شامل ہے جس پر بہت جلد گلگت-بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کی ٹیم کی جانب سے کام شروع کر دیا جائے گا اور سروے مکمل کرنے کے بعد ہیلتھ، ایجوکیشن، سیاحت اور وومن امپاورمنٹ جیسے معاملات میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ ملاقات کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نگر کا کہنا تھا کہ وہ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری فنانس کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ جن کی گائیڈنس اور سرپرستی کی بدولت ضلع نگر میں یوتھ اور وومن امپاورمنٹ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہونے جا رہی ہے اور انشااللہ گلگت-بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے ضلع نگر میں ایک اہم تبدیلی رونما ہو گی ۔ عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں نے اس اہم پیش رفت پر اظہار مسرت کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ حکومت گلگت-بلتستان اور دیگر اداروں کے تعاون سے ضلع نگر میں بہت جلد مثبت تبدیلی رونما ہو گی

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!