تازہ ترین

چلاس: بوائز ڈگری کالج چلاس میں سپورٹس ویک اختتام پذیر ۔سپورٹس ویک میں کرکٹ ، والی بال ، فٹ بال ، دوڑ ،گولہ تھرو شامل تھیں

چلاس: قادر حسین ،ابوبکر صدیق

بوائز ڈگری کالج چلاس میں سپورٹس ویک اختتام پذیر ۔سپورٹس ویک میں کرکٹ ، والی بال ، فٹ بال ، دوڑ ،گولہ تھرو شامل تھیں ۔ہفتہ جاری رہنے والے کھیلوں کے اختتامی ایونٹ کے موقع پر خطاب کر تے ہو ئے پرنسپل ڈگری کالج چلاس اویس اور ،ڈاریکٹر تعلیم دیامر ریجن امیر خان نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں تاکہ طلباء کو صحت مند تفریح کا موقع ملے ۔

انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ بھر پور محنت کریں اور تعلیم کی طرف توجہ دیں کل آپ نے ہی ملک اور علاقے کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیامر کے طلباء صلاحیتوں سے کسی بھی ضلع کے طلباء سے کم نہیں ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ دل لگا کر تعلیم حاصل کریں ۔سپورٹس چیئرمین محبوب اللہ وسپورٹس ممبران لکچرر محمد نظیر ، محمد ہارون کی نگرانی میں جاری سپورٹس ویک میں فٹ بال کے مقابلے میں 3rd ائرسائنس گروپ نے اول پو زیشن حاصل کی ، دوڑ میں بارہویں جماعت کے طالب علم محمد عظیم پہلے نمبر پر رہے جبکہ دوسرے نمبر پر گیارہوں جماعت کے طالبعلم شاہ جی رہے ۔ شارٹ پٹ کے مقابلے میں فائنل ائر کے طالب علم عمر زیب نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔کرکٹ مقابلے میں تھرڈ ائر جماعت کے ٹیم کپتان نوید کی ٹیم اول رہی ۔ والی بال میں فارسٹ ائر کی ٹیم ونر رہی ۔ اس موقع پر پر نسپل سمیت دیگر پروفیسرز اور لکچررز نے طلباء میں انعامات تقسیم کیئے ۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!