تازہ ترین

ہنزہ : گورنر میر غضنفر علی خان اور ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ کا حلقہ 6ہنزہ کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہے،مشہورعالم

ہنزہ : پھسوٹائمزاُردُو : ارسلان علی

ہنزہ  : پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے نائب صدر و معروف سماجی شخصیت مشہور عالم نے کہا ہے کہ گورنر میر غضنفر علی خان اور ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ کا حلقہ 6ہنزہ کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہے،ان کے دور حکومت میں ہنزہ الگ ضلع بنا اور میگا پراجیکٹ شروع ہوئے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان دونوں شخصیات نے قلیل مدت میں حلقہ 6میں انقلابی کام ہورہے ہیں ۔ عطاء آباد بجلی گھر کی PSDPسے منظور،خستہ حال لنک روڑز کی رنویشن ،مایون پاور ہاوس پر تیزی سے کام ہونا سمیت مرکزی ہنزہ سمیت گوجال میں بھی میگا پراجیکٹ پر کام ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا میر غضنفر علی خان پورے گلگت بلتستان کے ایک اہم سیاست دان ہیں ،وہ نہ صرف ہنزہ کی بلکہ پورے جی بی کی وفاق میں گورنر بنے سے قبل بھی نمائندگی کرتے ہوئے ہوئے آئے ہیں۔میر غضنفر علی خان جب چیف ایگزیٹیو گلگت بلتستان تھے اس وقت غریب کسانوں کی زرعی ترقیاتی بنک سے قرضے معاف کروائے تھے اور آج بھی پورے گلگت بلتستان میں PSDPکے جتنے بھی پراجیکٹس پر کام ہورہا ہے وہ میر غضنفر علی خان کی مرحون منت ہے ،مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سمیت تمام وفاقی وزراء اور بیورکریسی کے ساتھ ان کے اچھی تعلقات ہے جس کے وجہ سے جی بی کے عوام کی بھرپور نمائندگی کررہے ہیں

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!