تازہ ترین

نگر : ڈپٹی کمشنر نگر کی زیر صدارت اہم اجلاس، راکاپوشی ویو پوائنٹ پر میوزیم کے قیام کا حتمی فیصلہ

 نگر : پھسو ٹائمزاُردُو : پریس ریلیز

ڈپٹی کمشنر نگر کی زیر صدارت اہم اجلاس، راکاپوشی ویو پوائنٹ پر میوزیم کے قیام کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے ہفتہ کے روز ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نگر نوید احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں ٹورزم پروموشن کمیٹی نگر کے عہدیداران سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹورزم پروموشن کمیٹی نگر کے عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر نگر کیساتھ راکاپوشی ویو پوائنٹ پر میوزیم کے قیام کا اپنا منصوبہ شیئر کیا اور اسمیں ضلع بھر سے جمع کیئے گئے مختلف تاریخی وتہذیبی نوادرات رکھنے کی پیشکش کی۔ عہدیداران کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ کمیٹی کے ساتھ تعاون کرے تو وہ ایک مشترکہ منصوبے کے طور پر اس منصوبے کے تکمیل کر سکتے ہیں جس سے نا صرف سیاحت کے فروغ میں مدد مل سکتی ہے بلکہ گورنمنٹ اور کمیٹی کے لیئے اچھا خاصا ریونیو بھی جمع ہوسکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا اگر انتظامیہ ہمارے ساتھ بلڈنگ کی تعمیر میں تعاون کرے تو ہم پورے ضلع لیول سے نوادرات جمع کر کے اس میوزیم میں رکھ سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نگر کا کمیٹی کے عہدیداران کی بریفنگ کے بعد ان کی بات کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ کمیونٹی کی طرف سے بھی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے اب اقدامات ہونا شروع ہو گئے ہیں اور انتظامیہ اس قسم کے مثبت اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔ انھوں نے اس منصوبے کو حتمٰی شکل دینے اور اس کی جلد از جلد تکمیل کے لیئے اسسٹنٹ کمشنر نگر شاہ رخ چیمہ کی زیر صدارت ایک کمیٹی تشکیل دے دی جو اگلے ایک ہفتے میں جگہ کا معائنہ کر کے اس کا ٹوٹل رقبہ اور اس پر ٹوٹل آنے والی لاگت کا تخمینہ لگا کر اپنی سفارشات ڈپٹی کمشنر کو پیش کرے گی جس پرحتمی فیصلہ کرنے اور محکمہ سیاحت سے منظورری کے بعد باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر ٹورزم پروموشن کمیٹی نگر کے عہدیداران کا کہناتھا کہ وہ چیف سیکرٹری گلگت-بلتستان، سیکرٹری ٹورزم اور ڈپٹی کمشنر نگر کے بے حد مشکور ہیں کہ ان تمام کی بے پایاں توجہ کی بدولت گلگت-بلتستان میں حقیقی معنوں میں سیاحت کی طرف توجہ مبذول ہوئی ہے اور اگر اسی طرح اس شعبہ پر توجہ دی جاتی رہی تو وہ وقت دور نہیں جب سیاحت کا کردار مقامی معشیت کو پروان چڑھانے میں سب سے زیادہ ھو گا۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!