تازہ ترین

نگر: دکانوں پر بلاسٹنگ مٹیرئیل کی خریدوفروخت پر دفعہ 144نافذپابندی کا اطلاق آج سے ہوگا

نگر : پھسوٹائمزاُردُو : پریس ریلیز

نگر:  ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نگر کی طرف سے کریانے کی دکانوں پر بلاسٹنگ مٹیرئیل کی خریدوفروخت پر دفعہ 144نافذپابندی کا اطلاق آج سے ہوگا
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ نگرضلع نگر میں کریانے کی دکانوں پر بلاسٹنگ مٹیرئیل رکھنے اور اسکی خرید و فروخت پر دفعہ 144کا نفاذ کر دیا نافذ کردہ پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا اور اسکے حوالے سے ضلع بھر کے مختلف مقامات پر تحریری نوٹسز آویزاں کر دئیے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کا مجسٹریٹس اور پولیس کی مشترکہ میٹنگ کی کی صدارت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پابندی کانفاذ کسی بھی بڑے انسانی حادثے کی تدارک کیلئے کیا گیا ہے جو کسی بھی وقت کسی سانحہ کا باعث بڑے نقصان کا باعث بن سکتا ہے نگر میں کریانوں کی چیزوں کی خریدوفروخت کیلئے ایک ہی دکان کا استعمال کیا جاتا ہے لہذا بعض دکانداروں نے زیادہ منافع کمانے کی لالچ میں مختلف دکانوں میں بلاسٹنگ میٹرئیل کی خریدوفروخت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے سد باب کیلئے ضلع میں کسی بھی دکان میں بلاسٹنگ کا سامان کھلے عام خریدو فروخت پر پابندی کا نفاذ کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نقصان سے بچا جاسکے انہوں نے کہا کہ جائز کاروبار کیلئے تعاون کیا جائیگا جبکہ ناجائز کاروبار کا ہرگز تعاون نہیں کریں گے۔ضلعی انتظامیہ کیجانب سے پابندی کے باوجود اگر کسی دکاندار نے ممنوعہ بلاسٹنگ کا سامان خریدوفروخت کر دئے تو اسکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا جیل کے ساتھ دکان کو سیل کر دیا جاسکتا ہے

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*