تازہ ترین

گلگت : شہر میں چھاپے متعدد دکانوں سے ہزاروں مالیت کے ممنوعہ مضر صحت( گٹکا) ،چورن ،ناقص مصالحہ جات کی بڑی کھیپ برآمد

گلگت : پھسوٹائمزاُردُو : پریس ریلیز

گلگت :  اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے حکم پر تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر اور میونسپل فوڈ انسپکٹر کا شہر میں چھاپے متعدد دکانوں سے ہزاروں مالیت کے ممنوعہ مضر صحت( گٹکا) ،چورن ،ناقص مصالحہ جات کی بڑی کھیپ برآمد جبکہ مشکوک خوردنی تیل فروخت کرنے پردکاندار پر بھاری جرمانے کرتے ہوئے پابندی عائد کر دی ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت حسین احمد رضاکے حکم پر تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر حسین شاہ اور میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے میونسپل پولیس فورس اور جی بی پولیس جوانوں کے ہمراہ شہر میں چھاپوں کے دوران متعدد دکانوں سے ممنوعہ مضر ٓصحت گٹکا،چورن ،ناقص مصالحہ جات اور ناقص آ ئیل کے شعبے میں کھلا خوردنی تیل کے نمونے لیکرٹیسٹ لیبارٹری بھجوادئے تب تک خوردنی کھلا تیل فروخت پر پابندی لگادی ۔ا سسٹنٹ کمشنر کے منظوری سے ممنوعہ گٹکا کاور چورن کے درجنوں ڈبوں کو جلاکر تلف کر دیا گیا ۔س موقع پر تحصیلدار اور فوڈ انسپکٹر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کے خصوصی ہدایات پر شہر میں غیر قانونی اور ممنوعہ اشیاء کے خرید وفروخت کے خلاف کاروائیاں تیز کر دیں گئیں ہیں اس سلسلے میں عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے شہر کو دو نمبر اشیاء سے پاک کرنے کے انتظامی مہم کو کامیاب بنائیں چونکہ عوام کی صحت ہی انتظامیہ کی اولین زمہ داری ہے ہم کبی بھی منافع کی لالچ میں دوکانداروں کو مضر صحت اشیاء کی خریدو فروخت کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتے اور نہ ہی زیادہ منافع کے لالچ میں عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلنے دیں گے ایسی کسی شکایات کی صورت میں انتظامیہ کو براہ راست اطلاع کر سکتے ہیں تاکہ انتظامیہ فوری کاروائی کرتے ہوئے زمہ داروں کو قرار واقعی سزا دے سکیں

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!