تازہ ترین

گلگت : گلگت بلتستان کا دارلخلافہ گلگت میں اپنی نوعیت کا پہلا کینسر ہسپتال 2ارب42کروڑ کی خطیررقم سےڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں تعمیرکیاجائےگا،وزیراعلیٰ

گلگت : پھسوٹائمزاُردُو : نمائندہ خصؤصی

گلگت : گلگت بلتستان کا دارلخلافہ گلگت میں اپنی نوعیت کا پہلا کینسر ہسپتال 2ارب42کروڑ کی خطیررقم سےڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں تعمیرکیاجائےگا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے آج گلگت کے نواحی علاقے مناور میں جدید سہولیات سے آراستہ  کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ لیا ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس اہم منصوبے کو ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں مکمل کرکے فعال بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبے میں کینسر ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے صوبے کے غریب عوام علاج و معالجے کیلئے دیگر صوبوں میں جانا پڑتا تھا جس کی وجہ سے یہاں کے غریب عوام کو بھاری اخراجات اٹھانے پڑتے تھے  جس کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے تحفہ دیا ہے۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*