تازہ ترین

چلاس: تھک نیاٹ کے عوام کے مطالبے پر کمشنردیامر ڈویژن سید عبدالوحد شاہ آج نیاٹ میں کھلی کچہری

چلاس : (ابن نعیم سے)

،تھک نیاٹ کے عوام کے مطالبے پر کمشنردیامر ڈویژن سید عبدالوحد شاہ آج نیاٹ میں کھلی کچہری سے خطاب کریں گے ۔کمشنر دیامر نیاٹ میں عوامی مسائل سن لیں گے اورنیاٹ کے بنیادی مسائل نیاٹ روڈ ،گندم بحران اور دیگر مسائل کے حل کیلئے اقدامات اُٹھائیں گے ۔ نیاٹ کے عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا کو بتایا کہ جو کام منتخب نمائندے کو کرنا چاہے تھا وہ کام کمشنر دیامر سرانجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے نے نیاٹ کو نظر انداز کردیا ہے اور عوامی مسائل حل نہیں کررہا ہے ۔ہمارے ووٹ سے منتخب ہونا والا نمائندہ آج ہمارے مسائل حل کرنے کو تیار ہی نہیں ۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*