تازہ ترین

کراچی:کراچی میں یونین کونسل سے لیکر ڈویژن کے سطح پر جی بی کے لوگوں عہد دیں گے کارکنان پارٹی کے لئے متحرک ہو کر کام کریں، صدر پی ٹی آئی کراچی ڈویژن

کراچی : پھسوٹائمزاُردُو :

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس انصاف ہاوس کراچی میں منعقد ہوا اجلاس میں سکردو سے خصوصی طور پر رہنماء تقی آخوند زادہ ممبر سنٹرلایگزیکٹو کمیٹی نے خصوصی طور پر شرکت کی ساتھ ہی دواخان میڈیا کوآرڈینیٹر سندھ اور صدر کراچی ڈویژن فردوس شمیم نقوی سمیت کثیر تعداد میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ورکرز نے شرکت کی۔ اجلاس کامقصد پارٹی کو کراچی میں مزید مضبوط بنانے اور جی بی کے لوگوں کو پارٹی میں زیادہ سے زیادہ شامل کر نے کے حوالہ سے گفت و شنید کرنا تھا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کراچی ڈویژن نے کہا کہ کراچی میں یونین کونسل سے لیکر ڈویژن کے سطح پر جی بی کے لوگوں عہد دیں گے کارکنان پارٹی کے لئے متحرک ہو کر کام کریں میرٹ اور پرفارمنس بیس پر پارٹی کارکنوں کو مناسب عہدے تقسیم کریں گے۔اس سلسلہ میں رہنماء پاکستان تحریک انصاف تقی آخوند زادہ ممبر سنٹرلایگزیکٹو کمیٹی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس کے اوپر کرپشن کے کوئی چارجز نہیں ہے یہی وجہ ہے آج پاکستان تحریک انصاف میں پڑھا لکھا محب وطن لوگ جوق در جوق شامل ہورہیں ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے پارٹی کو یہاں تک لانے میں چیئرمین اور انکے رفقاء نے دن رات ایک کی جس کے سبب پورے پاکستان میں آج پارٹی ابھر کر سامنے آئی ہے ہمیں بھی چاہیے کہ پارٹی منشور کو کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے لاکھوں لوگوں تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کریں تاکہ پارٹی منشور کو سمجھنے میں آسانی ہو پاکستان تحریک انصاف تعلیم یافتہ باشعور اور پسے ہوئے طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے سٹیٹسکو کی جماعتوں کے کھوکھلی نعروں سے تنگ آکر پاکستان کے عوام اب متنفر ہوچکے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہیں ہم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ حتی الامکان کوشش کر کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔آخر میں فردوس شمیم نقوی صدر کراچی ڈویژن نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*