تازہ ترین

گلگت بلتستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ رہی ہے.حکومت بے روزگار نوجوانوں کے فلاح و بہبود کے لیئے اقدامات اٹھائے.پروفیشنل سوشل ورکر فورم گلگت بلتستان

کراچی : پھسو ٹائمزاُردُو : نمائندہ خصوصی

گلگت بلتستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ رہی ہے.حکومت بے روزگار نوجوانوں کے فلاح و بہبود کے لیئے اقدامات اٹھائے.پروفیشنل سوشل ورکر فورم گلگت بلتستان

کراچی:  وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان کے حوالے سے جامعہ پالیسی مرتب نہ ہونے کی وجہ سے اکثر اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بے روزگار ہے .یہ بات نوجوان صحافی و صدر پروفیشنل سوشل ورکرفورم گلگت بلتستان ذوالفقار علی کھرمنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا .ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت بے روزگار ہے .جس کی واضح دلیل گلگت میں انجئنیر ایسوی ایشن کا اپنے حق کےسلسلے میں ہونیوالے احتجاج ہے.حکومت کی طرف سے واضح پلان نہ ہونے کی وجہ سے بے روزگاری کی شرح دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں.ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو  ایسے پروگرامات ترتیب دینا چاہے جس سے بے روزگاری کو کسی حد تک کنٹرول کیا جا سکے جس کے لئیے علاقے کی جغرافیائی حالات کے مطابق شعبہ جات میں نوجوانوں کو ٹرینگ مہیا کرنے کی ضرورت ہے.انہوں نے وزیر اعلیٰ وچیف سکیٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر بے روزگاری کے خاتمے کے لئیے اپنا کردار ادا کریں

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!