تازہ ترین

اسلام آباد: قائد عوام زلفقار علی بٹھو نے حقوق سے محروم خطہ گلگت بلتستان کے عوام کو ایف ای آر سے نجات دلانے اور وعام کو حقوق دلانے میں کرادار ادا کیا

اسلام آباد : پھسو ٹائمزاُردُو : ایس ایس ناصری

اسلام آباد : وطن عزیز پاکستان کو دنیاء کے نقشے پر ایک ایٹمی ملک بنانے میں قائد عوام زلفقار علی بٹھو نے اہم کردار ادا کیا بٹھو نے نہ صرف وطن عزیز کو دنیاء کے نقشے پر ایک پاور فل ملک بنائے بلکہ ہر سہولیات اور حقوق سے محروم خطہ گلگت بلتستان کے عوام کو ایف ای آر سے نجات دلانے اور وعام کو حقوق دلانے میں کرادار ادا کیا ۔زلفقار علی بٹھو کے سالگرہ کے موقع پر سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اب تک کچھ بھی سہولیات دی ہے تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی نے دی ہے موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام پر ظلم ڈھائیے جارہے ہیں اور گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کو لولی پاپ دی ہے جو کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ہمہ وقت حقوق اور مراعات پاکستان پیپلز پارٹی کی دور حکومت میں ملی ہے اور آنےوالےوقتوں میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی ہی دے گی انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کےعوام کی ترجمان پاٹی ہے اور گلگت بلتستان کے عوام کیلے ان کے حقوق دلانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کی وجہ سے باقی پار ٹیاں آج گلگت بلتستان میں اپنے آپ کو عوامی پارٹی کے طور پر پیش کرنے کیلے متحرک ہے لیکن گلگت بلتستان کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کو ہی اپنی پارٹی تسلیم کرتے ہیں ۔انہوں نے جوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زلفقار علی بٹھو کی مشن کو آگے بڑھانے کیلے ان کے نقش قدم پر چلنے ہوں گے اور بٹھو کی مشن کی تکمیل کیلے کردار ادا کرنے ہوں گے

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!