تازہ ترین
یہ فائل تصویر ہے

نگر: ڈپٹی کمشنر نگر کی صدارت اہم اجلاس ،آٹے کی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے اہم فیصلے

نگر : پھسو ٹائزاُردُو : پریس ریلیز

نگر: ڈپٹی کمشنر نگر کی صدارت اہم اجلاس ،آٹے کی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے اہم فیصلے
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نگر نوید احمد کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہو ا جس میں محکمہ سول سپلائی کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی ضلع نگر میں گندم کا کوٹہ اور اسکی ترسیل کے نظام سے آگاہ کیا ۔اجلاس میں ضلع نگر میں گندم کے کوٹے کی شفاف ترسیل کے حوالے سے آگاہ کیا اجلاس میں ضلع نگر میں آٹے کی سمگلنگ اور گندم کی شفاف تقسیم کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جس میں گندم کی تقسیم کے بعد متعلقہ اسسٹنٹ سول سپلائی انسپکٹر بذات خود مانیٹر کرے گا کہ عوام تک بزریعہ ڈیلر اسکا پورا کوٹہ پہنج سکے اور ضلع نگر میں مل میں گندم لے جانے والے ڈیلر کیلئے لازم ہوگا کہ وہ عوام کو 100کلو گرام کے بدلے 95کلو گرام آٹے کی فراہمی کرنے کے پابند ہوگا اسکے علاوہ ضلع سے باہر آٹے کی سمگلنگ کو روکنے کیلئے چناس(channas) بیریئرز پر چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کیا جائے گا اور مجسٹریٹ ،پولیس اور محکمہ سول سپلائی کی ٹیمیں ملکر چیکنگ کریں گے اسکے علاوہ ضلع نگر میں آٹے اور گندم کی ترسیل کیلئے کسی بھی ڈیلر کو اجازت نہیں ہوگی مقررہ نرخ سے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے کلاف کاروائی ہوگی جس میں محکمہ سول سپلائی کے زمہ داران اور ڈیلر کے ملوث ہونے کی صورت میں قانونی کاروائی ہوگی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلع میں گندم اور آٹے کی شفاف ترسیل اور تقسیم کیلئے ڈپٹی کمشنر ازخود گندم اور آٹے کی ترسیل کو دیکھیں گے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر سول سپلائی کے زمہ داروں اور آٹا ڈیلر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔عوام کی سہولت کیلئے ہر گاوں میں بورڈ نصب کئے جائیں گے جن پر انکے کوٹے کے متعلق تمام ضراری تفصیلات درج ہونگی

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!