اسلام آباد: پھسو ٹائمز اُردُو : عاقل حسین استوری
ٹیکسز کے خلاف دو ہفتے سے جاری عوامی احتجاج رنگ لے آیا. وفاقی حکومت کا ٹیکس ایکٹ 2012 کو ختم کرنے کا فیصلہ ٹیکسز معاملے پر خصوصی وفاقی کمیٹی کے سربراہ ملک ابرار نے خوشخبری سنا دی
کمیٹی سربراہ ملک ابرار کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ٹیکس ایکٹ2012 کی جگہ نیا ٹیکس ایکٹ لایا جائے گا، نئے ٹیکس ایکٹ کی منظوری گلگت بلتستان کونسل سے لی جائیگی، ٹیکسز کے معاملے پر گزشتہ روز طویل مذاکرات ہوئے، گلگت بلتستان ایکشن کمیٹی ،انجمن تاجران تمام اسٹیک ہولڈرز شریک تھے، ملک ابرار کا مزید کہنا تھا
اسٹیک ہولڈرز سے تین رکنی نکات پر مذاکرات ہوئے، ٹیکس ایکٹ 2012 سے عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے، وزیراعظم پاکستان نے مسئلے کا جلد از جلد حل نکالنے کی ہدایت کی تھی، خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ٹیکس ایکٹ کے خاتمے پر اتفاق کیا گیا ہے ، خصوصی کمیٹی کی ابتدائی سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دی ہیں، خصوصی کمیٹی کی حتمی سفارشات چند روز میں مرتب ہو جائیں گی، نئے ایکٹ کے تحت پانچ لاکھ سے کم آمدن والوں پر ٹیکس لاگو نہیں ہو گا، گلگت بلتستان کی بڑی کمپنیوں اور ہوٹلز پر ٹیکس لگایا جائے گا