تازہ ترین

کراچی انٹر میڈیٹ بورڑ کے پری انجینئرنگ کے سال اول میں 90 فیصد سے زائد طلباء فیل ہوگئے ہیں. طلباء اور والدین سراپا احتجاج ہیں

کراچی: پھسوٹائمزاُردُو : نمائندہ خصوصی

کراچی انٹر میڈیٹ بورڑ کے پری انجینئرنگ کے سال اول میں 90 فیصد سے زائد طلباء فیل ہوگئے ہیں. طلباء اور والدین سراپا احتجاج ہیں. طلبہ نے مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ کیا فیل ہونا ہمارا انفرادی مسلہ ہے یا اس میں دیگر سماجی ادارے بالخصوص نظام تعلیم کو بھی کوئی کردار ہے؟ متاثرہ طلبہ نے پچھلا مظاہرہ انٹر بورڑ آفس کے باہر ریکارڑ کرایا تھا جس میں میڈیا کی وساطت سے چیف منسٹر نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی. آج مظاہرے میں متاثرہ طلبہ نے سی ایم کی تشکیل کردہ انکوائری کمیٹی کو مسترد کر دیا. انہوں نے کہا کہ طلبہ کے نمائندوں کو اعتماد میں لئے بغیر اٹھایا گیا کوئی قدم قابل قبول نہیں ہوگا. طلبہ نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹیز کے پروفیسرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایک ایک طالب کے ساتھ بیٹھ کر ان کے پرچے دوبارہ چیک کریں. طلبہ اس بوگس نظام تعلیم سے بیزار آگئے ہیں مگر ساتھ ہی ساتھ وہ اپنی کارکردگی پر پر اعتماد بھی ہیں

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!