تازہ ترین

سوست گوجال: پاکستان تحریک انصاف نے سوست گوجال میں الیکشن کمپئین آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا

سوست گوجال: پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی صوبائی رہنماء فتح اللہ خان کمپین آف کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے ہیں

سوست گوجال: پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ خان کمپین آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے ہیں

گلگت: پھسو ٹائمز ڈاٹ نیٹ (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے سوست گوجال میں کمپئین آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب میں گو جال بھر سے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنی سیاسی طاقت کا زبردست مظاہرہ کیا۔ ڈپٹی آرگنائزر تحریک انصاف گلگت بلتستان فتح اللہ خان، شاہ ناصر، پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار عزیز احمد، خواجہ رحمت الدین اور نجیب اللہ خان کے علاوہ کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ فتح اللہ خان نے تمام کارکنان سے ملاقات کی اور گوجال سے تعلق رکھنے والے واحد امیدوار تعلیم یافتہ اور نوجوان قیادت عزیز احمد کی انتخابی مہم زور و شور سے چلانے کی تلقین کی۔ یاد رہے کہ عزیز احمدسرزمین گوجال سے تعلق رکھنے والا واحد امیدوار ہے اس لئے علاقے کے نوجوانوں نے بھی انتخابی مہم میں بھر پور ساتھ دینے کا وعدہ کیا ۔

sost 2

سوست گوجال: پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان ڈپٹی آرگنائزر قیادت فتح اللہ خان، نجیب اللہ خان حلقہ ایل اے 6 سے نامزد اُمیدوار عزیز احمد کا کمپئن آفس کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں کے ساتھ گروپ فوٹو

About Passu Times

3 comments

  1. علی شیر خان

    الیکشن کمین آفس کے افتتاح کے موقع پر مبارک ہو

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!