تازہ ترین

سرگودھا: گلگت بلتستان سٹو ڈنٹس سر گودھا کا یونیورسٹی آف سر گودھا میں نئے آنے والے طلباء کی اعزاز میں ویلکم پارٹی،

سرگودھا : پھسو ٹائمز اُردُو : محمد خان طورمکی
گلگت بلتستان سٹو ڈنٹس سر گودھا کا یونیورسٹی آف سر گودھا میں نئے آنے والے طلباء کی اعزاز میں ویلکم پارٹی، جامعہ سرگودھا میں گلگت بلتستا ن کے طالب علموں کی تعداد سو سے تجاوز ،پڑھا لکھا انسان ہی ترقی یافتہ معاشرے کی ضمانت ہے،شرکاء کا خطاب
۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے ایک مقامی ہوٹل میں جامعہ سرگودھا میں نئے آنے والے طالب علموں کو خوش آمدید کرنے کے لئے جی بی سٹو ڈنٹس سرگودھا کی جانب سے ویلکم پارٹی انعقاد ہوا جس میں جامعہ سرگودھا کے فیکولٹی ممبر ز ڈاکٹر عالمگیر صاحب ،اکرام صاحب اور وحید صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے کہا کہ یوں تو گلگت بلتستان ملک کے پسماندہ علاقہ ہے لیکن شعوری طور پر اس خطے کے لوگ سب سے ذیادہ ترقی یافتہ ہے ڈاکٹر عالمگیر نے کہا کہ آپ اپنے آپ کو ایسے سرگرمیوں سے دور رکھیں جو گلگت بلتستان کو پاکستان سے دور کرتے ہیں،ہم سب سے پہلے پا کستانی ہیں ہماری اس شناخت کو کوئی بھی طاقت ہم سے چھین نہیں سکتا،ہم نے جو بھی ایکٹیویٹی کرنا ہے وہ پاکستان کے جھنڈئے کے زیر سایہ کرنا ہے،اس ملک کی بقا کے لئے ہمارئے آبا واجداد کی خون شامل ہے،نئے آنے والے طالب علموں سے یہی کہوں گا کہ اپنے تما م تر توجہ تعلیم پر مرکوذ رکھیں تاکہ دوسرے صوبوں کی طرح ہم بھی ملک کی ترقی میں ترقی کا تیز ترین پہیہ ثابت ہو۔جب کہ دوسری جانب جامعہ سرگودھا میں طلباء اور طلبات کی تعدا د سو سے تجاویز ہو گئے ،یاد رہے پانچ سال پہلے گلگت بلتستان کے طالبعلموں نے جامعہ سرگودھا کا رخ کرنا شروع کیا تھا،سینکڑوں کی تعداد میں جی بی کے طالب علم جامعہ سرگودھا سے فارغ ہوکر اس وقت ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔
یہ تقریب اس حوالے سے بھی اہم تھا کہ ویلکم پارٹی کی صورت میں طا لب علموں نے بھر پور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔
دوران تقریب رسمی اور غیر رسمی رقص سے شرکاء نے خوب انجوئی کئے

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!