تازہ ترین

سرگودھا: کلچرل شو مقابلے میں گلگت بلتستان پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب، سندھ دوسرے اور پنجاب تیسرے نمبر پر ،مقابلے میں کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے کلچر پیش کئے گئے

سرگودھا : پھسو ٹائمز اُردُو : محمد خان طورمکی

کلچرل شو مقابلے میں گلگت بلتستان پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب، سندھ دوسرے اور پنجاب تیسرے نمبر پر ،مقابلے میں کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے کلچر پیش کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے ایک نجی تعلیمی ادارے کے زیر اہتمام کلچرل شو مقابلے منعقد ہوئے جس میں ملک کے تمام خطوں اور صوبوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے اپنے اپنے خطے کی نمائندگی کی ، گلگت بلتستان کی ٹیم نے ناصر حسین حسرت (حسین آبادی) اور استاد محمد عرفان کی رہنمائی میں مقابلے میں حصہ لیا، دلچسپ مقا بلے کے بعد جی بی کی ٹیم مقابلا جیتنے میں کامیاب ہوئے ۔شرکاء نے فن کاروں اور ان کے پیش کئے گئے متعلقہ کلچر کو خوب سراہا۔
مقابلے کے اختتام پر شرکاء نے نجی ادارے کے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبوں کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے کو کم کرنے اور ملک میں امن کی فضاء قائم کرنے کے لئے ملکی سطح پر اس طرح کے کلچرل مقابلے ہوتے رہنا چاہئے ۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!