تازہ ترین

  گلگت۔ : اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن دنیور کپٹن (ر) ثناء واللہ کا مجسٹریٹس اور بلڈنگ انسپکٹر ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ دنیور کے مختلف گورنمنٹ اور پرائیوٹ سکولوں کا دورہ کیا۔

دنیور – گلگت : پھسوٹائمزاُردُو | پریس ریلیز

گلگت۔ : اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن دنیور کپٹن (ر) ثناء واللہ کا مجسٹریٹس اور بلڈنگ انسپکٹر ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ دنیور کے مختلف گورنمنٹ اور پرائیوٹ سکولوں کا دورہ کیا۔ دورے کے موقعے پر سکولز میں سکیورٹی،بچوں کے لئے صاف پانی ،واش روم ،کینٹین اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر اے سی دنیور نے سکول انتظامیہ اور پرنسپل صاحبان سے درپیش مسائل کے بارے میں بھی پوچھ گش کی اور جس سکول میں بچوں کے لیے واش روم ،پینے کا صاف پانی ،سکیورٹی اور کینٹین صفائی کا مناسب انتظام نہیں تھا ان کو سختی کے ساتھ ہدایت کی کہ ان انتظامات کو یقینی بنایا جاے تاکہ کسی ناخوش گوار واقعے سے بچا جا سکے۔اے سی دنیور نے مذید کہا کہ ضلعے کی تعمیر و ترقی کے لئے بھر پور کوشش کر رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ ہر وقت تعاون کے لیے تیار ہے۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!