تازہ ترین

ٹرمپ کی دھمکیاں ، برما میں مسلمانوں پر ظلم شرمناک ہے، منہاج الدین

گلگت ( اوصاف نیوز)امریکی صدر کی دھمکیاں اور برما میں مسلمانوں کی نسل کشی شرمناک ہے۔یہ دجالی میڈیا اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کے منہ پر زبردست طمانچہ ہے ۔پاکستانی غیرت مند قوم برما کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر ظلم و ستم اور امریکی ظالمانہ دہشت گردانہ اور انسانیت کش پالیسیوں کو مسترد کرتی ہے جمعیت کے تمام کارکنان قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن کے حکم پر تن من دھن قربانی کرنے کیلئے کمربستہ ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جمعیت علماء اسلام گلگت منہاج الدین و سیکریٹری اطلاعات مولانا رحمت اللہ سراجی نے امریکی صدر کی جانب سے پاکستانی قوم کو دھمکی دینے پر اور برما کے مظلوم مسلمانوں کو

گاجر مولی کی طرح کاٹنے پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برما میں خون کی ہولی تمام انسانیت کیلئے شرمناک ہے اس سلسلے میں قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن نے8ستمبر سے 15ستمبر تک چاروں صوبوں فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں امریکی دھمکیوں اور برما کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پر امن احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا۔اس سلسلے میں قائد جمعیت کے حکم پر ملک بھر کی طرح ضلع گلگت میں بھی جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت کے تحت برما مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم اور امریکی صدر کی وطن عزیز کو دی گئی غیر اخلاقی دھمکی کیخلاف ایک عظیم الشان ریلی بروز جمعہ8ستمبرکو نکالی جائیگی۔دریں اثناء سیکریٹری اطلاعات مولانا رحمت اللہ سراجی کے ایک اعلامیئے کے مطابق ریلی کی کامیابی اور انتظامی امور کو حتمی شکل دینے کیلئے ضلع گلگت کے تمام ذمہ داران اور مجلس عمومی کے اراکین کا ایک اہم ہنگامی اجلاس کل بروز بدھ6ستمبر صبح دس بجے مسجد عیسیٰ کشروٹ میں طلب کیا گیا۔جس میں جی بی کے اراکین بھی شرکت کریں گے۔تمام کارکنان و ذمہ داران صاحبان وقت کی پابندی کے ساتھ اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں دیگر اہم امور پر بھی مشاورت ہوگی

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!